سویڈن میں تومبا کے علاقے ستوروریتن میں Näverstigen 14-16 کے درمیان پیدل چلنے والی پگڈنڈی پر دو سو میٹر اوپر پہاڑی کی طرف جائیں تو ایک لکڑی کا پل آتا ہے جسکے ایک طرف بڑا ڈیم Stora Dammen اور دوسری طرف آبشار کی طرح نیچے گرتا ہوا پانی ہے جو ایک چھوٹی ندی کے ذریعے چھوٹے ڈیم یعنی Lilla Dammen کی طرف جاتا ہے۔ ہاربروبیکن (Harbrobäcken) بشمول Stora och Lilla Dammen، بوتشرکا کمیون (Botkyrka kommun) میں واقع ایک قدرتی ندی ہے جس کا آغاز Hästhagsgölen کے دلدلی علاقے سے ہوتا ہے۔ یہ ندی مختلف زرعی اور جنگلاتی علاقوں سے گزرتی ہے اور بالآخر Tumbaån ندی میں شامل ہو جاتی ہے۔ Stora Dammen اور Lilla Dammen دونوں مصنوعی طور پر بنائے گئے ڈیم ہیں۔ Stora Dammen کا ذکر 1636 کے نقشے میں بھی ملتا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ڈیم Himmelsbodabäcken، قریبی جنگلاتی علاقوں، اور زرعی زمینوں سے پانی حاصل کرتا ہے۔ پانی پہلے Stora Dammen میں جمع ہوتا ہے اور پھر ایک ندی کے ذریعے Lilla Dammen میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ علاقہ بوٹشیرکا کمیون اور DeLaval Hamra gård کے درمیان ایک معاہدے کے تحت محفوظ ہے اور عملی طور پر ایک قدرتی ذخیرہ (nature reserve) کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
یہ علاقہ عوامی تفریح کے لیے مقبول ہے، تاہم ڈیموں میں ماہی گیری نجی ملکیت ہے۔ ہاربروبیکن کا کچھ حصہ ساحلی تحفظ (strandskydd) کے تحت آتا ہے، خاص طور پر Himmelsboda gård سے لے کر ریل کی پٹری تک، جہاں دونوں طرف 100 میٹر کا حفاظتی علاقہ مقرر ہے۔ آخری 500 میٹر کا حصہ، جو Tumbaån میں شامل ہوتا ہے، اس تحفظ میں شامل نہیں ہے۔ اگرچہ Harbrobäcken اور اس کے ڈیموں کو رسمی طور پر پانی کے ذخائر نہیں مانا جاتا، ان کی پانی کی کوالٹی نیچے کی طرف موجود پانی کے ذخائر کو متاثر کرتی ہے۔ پانی کی راہ میں پانچ رکاوٹیں شناخت کی گئی ہیں ان رکاوٹوں میں دو بڑے ڈیم، ایک چھوٹا ڈیم، ریل کی پٹری کے شمال میں ایک رکاوٹ، اور Tumbaån کے اخراج پر ایک روڈ کلورٹ شامل ہیں۔ سن 1998 میں کی گئی پانی کے پودوں کی تحقیق کے مطابق، Stora Dammen میں حیاتیاتی تنوع کم پایا گیا۔ 2001 میں کی گئی ڈریگن فلائی کی تحقیق کے مطابق، Lilla Dammen کی ماحولیاتی قدر بھی کم تھی۔ سن 1971 میں Stora Dammen میں سگنل کریفش (signalkräfta) متعارف کرائی گئی۔ 1991 اور 1992 میں Harbrobäcken میں Björkaåöring مچھلی متعارف کرائی گئی۔ 1992 میں افزائش نسل کے لیے مخصوص کنکریاں بچھائی گئیں۔ 1999 سے 2003 کے درمیان Åvaåöring مچھلی کے انڈے اور بچے بھی متعارف کرائے گئے۔ 2018 میں، اسٹاک ہوم سٹی، DeLaval، اور بوٹشیرکا کمیون نے مل کر برانڈڈیم پر ایک فش لیڈر (fish ladder) تعمیر کیا تاکہ مچھلیوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہو۔ ہاربروبیکن اور اس کے ڈیمز تاریخی اور ماحولیاتی لحاظ سے اہم ہیں۔ یہ علاقہ نہ صرف قدرتی خوبصورتی کا حامل ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی بحالی کے لیے بھی اہم اقدامات کا مرکز رہا ہے۔
بتشرکا کمیون میں واقع ایک بڑی کمپنی DeLaval International AB نے ایک سروے کمپنی Sweco کے ذریعے ایک مشاورتی دستاویز تیار کروائی ہے جسکا مقصد مستقبل میں ہاربروبیکن میں واقع دونوں ڈیموں کو ختم کر کے ہاربرو بیکن کو اس کی زیادہ قدرتی حالت میں بحال کرنا ہے، یعنی ڈیموں کے پانی کو روکنے والے ڈھانچوں کو ہٹا دینا ہے۔ ڈیموں کی بندش اور نکاسی سے ہاربرو بیکن میں پانی کا قدرتی بہاؤ بحال ہوگا، جس سے ماحولیاتی معیار میں بہتری کی توقع ہے۔ آبی حیات کے قدرتی مسکن (habitat) بھی بہتر ہوں گے۔ ڈیموں کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق ان کو ختم کرنے سے ثقافتی ورثے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس اقدام سے پانی کے معیار اور حیاتیاتی تنوع (biodiversity) میں بہتری آئے گی، جو پورے آبی نظام کے لیے مفید ہوگا۔ یہ منصوبہ موجودہ تفریحی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے، تاہم اس کا مقصد ایک زیادہ قدرتی اور خوبصورت ماحول پیدا کرنا ہے، جو نئی تفریحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے گا۔ ڈی لاوال DeLaval آئندہ ماحولیات سے متعلق قوانین (Miljöbalken) کے تحت پانی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے اجازت نامے کی درخواست دے گا۔ منصوبے کو ماحول دوست اور پائیدار بنانے کے لیے مزید تحقیق اور نگرانی کی جائے گی۔






