چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغہ خدمت) نے یورپین پارلیمنٹ کی فارن افیئرز، سکیورٹی و ڈیفینس کمیٹیوں کے رکن مائیکل گہلر سے یورپین پارلیمنٹ کے ہیڈکوارٹر میں آج 2 جون 2025 کو ملاقات کی۔ اپنی گفتگو کے دوران ڈاکٹر لوہسر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے متعلق مائیکل گہلر کو آگاہ کیا۔ مائیکل گہلر نے مئی 2025 میں پاک بھارت تنازع کے دوران پاکستانی فوج کے صبر و تحمل اور پیشہ وارانہ انداز کو سراہتے ہوئے شہری علاقوں پر حملوں سے بچنے کی ان کی حکمت عملی کو بھرپور سراہا اور پاکستانی فوج کو ایک پروفیشنل فوج قرار دیا۔
25 سال تک یورپی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے اور مسلسل پانچویں مدت کے لیے منتخب ہونے والے مائیکل گہلر نے سال 2008 اور 2013 میں یورپی یونین کے انتخابی مبصر کے طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ڈاکٹر لوہسرنےمائیکل گہلر کو آنے والے دنوں میں EU-Pak Friendship Federation Europe کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت دی جس کی گہلر نے حامی بھری۔ مائیکل گہلر نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
