150

انڈس ہسپتال کی طرف سے سٹاک ہوم سویڈن میں خیراتی فنڈ ریزنگ پروگرام

اردونامہ، ارشد ملتانی) انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان کا پہلا پیپر لیس ہسپتال کراچی میں واقع ہے۔ یہ ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے لیکن تمام خدمات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ گزشتہ روز سٹاک ہوم سویڈن میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات شیخ سعید، چوہدری ظفر اور حافظ سجاد احمد کی زیر نگرانی انڈس ہسپتال کے لیے ایک عظیم الشان فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ سجاد نے حاصل کی۔ اس چیرٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں انڈس نیٹ ورک کی انتظامیہ کے علاوہ لیجنڈ و مقبول اداکارہ محترمہ  بشریٰ انصاری، معروف اینکر  محترم وصی شاہ اور سفیر پاکستان بلال حئی کے علاوہ خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد انڈس ہسپتال کراچی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا جو کہ بڑی تعداد میں کیے گئے اس تقریب میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور یہ تقریب ایک منفرد تقریب تھی جس میں سویڈن کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ سویڈن کا سب سے بڑا اجتماع تھا اور اس تقریب نے سویڈن میں اب تک ہونے والی تمام تقریبات میں سب سے زیادہ عطیات جمع کیے گئے خواتین اور مرد حضرات نے بڑی تعداد میں عطیایات دیئے، سب سے زیادہ عطیہ دینے والے سویڈن کی کاروباری  اور سماجی شخصیت شیخ سعید احمد تھے جنہوں نے 50 لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کی اور مہمانوں کے  تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے۔

اس فنڈ ریزنگ میں ملنے والے تمام عطیات براۂ راست  انڈس ہسپتال کے بنک اکاؤنٹس میں جمع ہوتے رہے۔ اس تقریب میں سویڈن فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر نے انڈس ہسپتال کی خدمات کے حوالے سے تقریر کی اور اس پروگرام کی کامیابی پر انتظامیہ کو مبارک بات دی۔ بشریٰ انصاری صاحبہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جسے لوگ مدتوں یاد رکھے گئے ، جو وہ اپنے منفرد انداز میں کرتی ہیں، جب وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور لوگ ہال میں ہنستے رہے، یہ لوگوں کو ہنسانے کا بہت بڑا فن رکھتی ہے  وہ لوگوں کو ہنسانا جانتی ہیں۔ وصی شاہ نے بھی اپنی شاعری لوگوں کو سنائی بالخصوص کشمیر پر اپنی تازہ نظم  بھی سنائی جو  لوگوں نے خواب پسند کی، اس تقریب میں نظامت کے فرائض مالمو سے تشریف لائے زبیر حسین صاحب نے بخوبی سر انجام دیئے۔ پروگرام کے آخر میں چوہدری ظفر صاحب نے نے تمام  شُراکاء کا شکریہ ادا کیا۔