جرمنی میں آباد غیور پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی جرات بہادری اور پاکستان کےلیے بےمثال قربانیاں پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے پروگرام براۓ اظہار تشکر کا اہتمام کیا. پاک جرمن پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں یورپ بھر سے کمیونٹی کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی. اس موقع پر صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں فلک شغاف نعرے لگاتے ہوۓ جذباتی انداز میں وہاں آۓ حاضرین سے کہا کہ ہمارے بہادر شاہینوں نے اپنی جانوں کو ہتھلی پر رکھ کر ہم سب کی حفاظت کی اور پاکستان کی سرحدوں کو مخفوظ بنایا. انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے دہشت گردی کرتے ہوۓ پاکستان کی سرحدوں پر حملہ کرکے معصوم شہریوں پر گولہ باری کی. جس کا دفاع افواج پاکستان نے صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ. دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا اسکی تاریخ سنہرے حروف میں لکھی جاۓ گی. اظہار تشکر کے پروگرام میں کونسل جنرل فرینکفرٹ شفاعت کلیم خٹک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. مودی سرکار مردہ باد ٹیررسسٹ ٹیررسسٹ انڈیا ٹیررسسٹ کے نعرے ہال میں گونجتے رہے. پروگرام میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی خوشی کا اظہار ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے کر کیا گیا. مقررین نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو فتح کا استعارہ قرار دیتے ہوۓ. پاکستان کا سپہ سالار قرار دیا۔
پروگرام میں بلجیئم کی نامور شخصیت حاجی قمرالزمان آف سیکرآلی، سینئر صحافی اعجاز پیارا، گوہر باجوہ آف چونڈہ، چوہدری احسان الہی، غلام غوث آف مرالی، باؤ خالد اور ملک محمد خنیف نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے جانثاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوۓ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا. پاک جرمن پریس کلب کے نزرحسین، آزاد حسین اور رضوان شاہ نے پروگرام کو آرگنائز کیا. پروگرام میں بچوں بزرگوں خواتین سمیت مختلف طبقہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کرتے ہوۓ پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا. تیراضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے نعروں سے ہال گونج رہا تھا. جرمن کی سرزمین پر پروگرام میں حاضرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سالمیت تعمیروترقی اور خوشحالی کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

پرویز اقبال لوہسر صاحب کا تقریب سے خطاب