92

 ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے

ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ یہ نعرہ محض ایک جذباتی اظہار نہیں، بلکہ ہمارے ایمان، ہماری تاریخ، ہماری روحانی نسبتوں اور ہمارے تشخص کی بنیاد ہے۔ پاکستان، محض ایک ریاست نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے — ایک ایسا خواب جو مدینہ ثانی کی صورت میں ہمارے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی روحانی نگرانی میں تعبیر پایا۔

آزاد کشمیر کی سرزمین پر ایسے افراد کا پایا جانا جو پاکستان سے محبت نہیں کرتے، نہایت افسوسناک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر دہریے ہیں، جو نہ دین سے جُڑے ہیں، نہ وطن سے۔ انہیں نہ اسلام کی حرمت کا شعور ہے اور نہ ہی اس ریاست کی عظمت کا جو لاکھوں شہداء کے خون سے وجود میں آئی۔

پاکستان حضرت خضر علیہ السلام کی اونٹنی کی مانند ہے — ایک راز، ایک نشان، جو اللہ کی تقدیر کے عین مطابق معرضِ وجود میں آیا۔ جو اس کی عظمت کو نہیں مانتے، دراصل وہ اپنے ایمان کی بنیادوں سے منہ موڑ رہے ہیں۔

میں آزاد کشمیر کے تمام نوجوانوں سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ کسی بیرونی ایجنڈے یا وقتی مفاد پر مبنی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں۔ ہوشیار رہیں! آپ کا ایمان، آپ کی شناخت، آپ کی پہچان — سب پاکستان سے جُڑی ہے۔

ہمارے نوجوان ماضی میں بھی کچھ سازشی عناصر کے ہاتھوں استعمال ہوئے، اور آج بھی انہیں پاکستان اور اسلام کے خلاف برین واش کیا جا رہا ہے۔ لیکن یاد رکھیں، ہمارا مستقبل صرف اسی وقت روشن ہو سکتا ہے جب ہم اپنی وابستگی کو اسلام، پاکستان اور اہلِ حق کے ساتھ استوار رکھیں۔

آئیے! عہد کریں کہ ہم فتنوں کو رد کریں گے، اپنے دل، اپنی روح اور اپنی شناخت کو پاکستان سے وابستہ رکھیں گے۔ ہم وہ نسل ہیں جو پاکستان کے حق میں گواہی دے گی، اور اگر ضرورت پڑی، تو اس پر قربان بھی ہو جائے گی۔

پاکستان زندہ باد 

کشمیر زندہ باد

سردار تیمور عزیز کشمیری

صدر کشمیر کونسل سویڈن