سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے زیرِ اہتمام افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں عظیم فتح پر تقریب یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ریلی کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی اور چیف آرگنائزر مسعود منہاس نے کی.اسٹاک ہوم کی شاہرائیں افواج پاکستان زندہ باد، سپہ سالار پاکستان تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے نعروں سے گونج رہی تھی. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ سید حیدر شاہ بخاری نے کیا. ٹیررسٹ ٹیررسٹ مودی ٹیررسٹ انڈیا ٹیررسٹ کے نعرے ہر زبان زد عام تھے. ریلی میں صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی شرکت کی. سینکڑوں کی تعداد میں شریک مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا. پروگرام میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی خوشی میں کیک کاٹ کر مبارکباد اور گلے ملنے کی رسم نے جیسے سماں باندھ دیا. سوا کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے اندر جیسے بجلی کی چمک پیدا ہوگئی تھی. اور مظاہرین پرُجوش انداز میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کررہے تھے۔
پروگرام میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا جھوم رہی تھی.اس موقع پر تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ اللہ تعالی’ کا شکر ادا کرنے کے بعد افواج پاکستان نے جس طرح اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر اپنی سرحدوں کی حفاظت کی اور ٹیکنالوجی میں جس مہارت کا مظاہرہ کیا. آج کے جدید دور میں افواج پاکستان کی جرات کو سنہرے حروف میں لکھا اور یاد کیا جاۓ گا. کہ پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دےکر عالمی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے. پروگرام میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والے زاہر نے پاک فوج کو عالم اسلام کی فوج قرار دیا.جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی چھ سالہ محمد یٰسین نے اسٹاک ہوم کی شاہراؤں پر قومی پرچم لہرا کر بھارت کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے.پروگرام میں چوہدری شفقت آف چکوڑا چوہدری عادل گجر آف وڑائیچانوالہ اور چوہدری حسن نے اپنے قافلوں کے ساتھ شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا جو قابل ستائش تھا.سینئیر نائب صدر رضوان بھٹی، سردار تیمور اور جنرل سیکرٹری جنید نواز چوہدری نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو جنگ کی بجاۓ امن کو ترجیح دیتی ہے. انھوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے ہمارے جذبے اور ارادوں سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں. کہ افواج پاکستان کے شیروں نے بھارتی بزدلانہ حملوں کا جواب انتہائی بردباری اور عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوۓ دیا ہے. جسے صدیوں تک یاد رکھا جاۓ گا. پروگرام میں مودی سرکار کی حکومت کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی. کہ نریندر مودی جیسے دہشت گرد دنیا میں خوف کی علامت ہیں جو عالمی قوانین کو روندتے ہوۓ خلاورزی کا مرتکب ہوۓ ہیں. انھوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا.مقررین نے کہا کہ اب تو صدر ٹرمپ نے بھی مظلوم کشمیری عوام کے مسئلہ کے حل کےلیے ثالثی کی بات کو اجاگر کرتے ہوۓ یقین دلایا ہے کہ بہت جلد خطہ کشمیر میں بھی آزادی کے شادیانے بجیں گے.پروگرام میں قومی ترانے کے احترام میں سب شرکاء احتراماً کھڑے رہے۔ پاکستانی گلوکار علی عطا نے ملی نغمہ گا کر پنڈال میں جوش پیدا کر دیا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں اس امر پر زور دیا کہ ہمیں بحیثیتِ پاکستانی ہر طرح کے اختلافات بھلا کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے جو اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرُتکلف کھانوں سے کی گئی۔




