263

سویڈش الیکشن 2018 میں بیرونی مداخلت کا خطرہ




سویڈش وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے دو ہفتے پہلے سویڈن میں ڈیجیٹل اپ گریڈیشن کا اعلان کر دیا ہے تاکہ سائبر حملے کے خطرے اور غیر ملکی طاقتوں کا سویڈش جمہوریت کو متاثر کرنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سویڈن کا ڈیجیٹل سسٹم بہت خراب ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے غیر ملکی طاقتیں سویڈن کی انتخابی مہم 2018 میں جوڑ توڑ کر سکتیں ہیں۔ عوام اور ملکی دفاع کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی انتخابی مہم دستاویزی اعداد و شمار کی چوری اور جھوٹی خبروں سے متاثر ہوئی ہے اور ہمیں اس سے سبق سیکھنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سویڈن میں جعلی حکومتی خطوط اور حکومتی شخصیات کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ اور کاروباری چوری کی کوشش کی گئی ہے اور ان سب کے خلاف حفاظتی اقدامات بڑھانا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی کمپیوٹر سائبر حملوں کے لئے کھلے ہیں اس میں بیرونی طاقتوں ، مجرم ، سیاسی حریفوں یا ہیکرز کا ضروری دستاویزات چوری کرنے یا اہم کالز کو سننے کا خطرہ موجود ہے۔

پارلیمنٹ جمہوریت کا دل ہوتا ہے اور یہاں پر سارے قوانین اور حکومتی بجٹ بنائے جاتے ہیں۔ یہاں پر بہت ہی خاموشی اور رازداری کے ساتھ اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں رازدارانہ مزاکرات ہوتے ہیں اور ان ملکی خفیہ معلومات کا لیک ہونا ایک پریشان کن اور چونکا دینے والی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں