Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
306

انسانوں کو 2027 تک جہاز کی مدد سے مریخ پر اتار دیا جائے گا.

انسان کو سرخ سیارے مارس پر سیٹل کرنے کی دوڑ پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ حال ہی میں سپیس ایکس نامی کمپنی کے چیف ایلن موسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوگوں کو سرخ سیارے مارس پر ایک جہاز کی مدد سے نیچے گرائیں گے۔ لوگوں کو سارے ضروری سازوسامان کے ساتھ مارس کی سطح پر آتارا جائے گا اور یہ سفر انکی زندگی کا زمین سے مارس تک ون وے ہوگا اور وہ اپنی بقیہ زندگی مارس پر ہی گزار سکیں گے۔

اس دور میں سپیس ایکس کمپنی اکیلی نہیں ہے بلکہ ایک جرمن کمپنی مارس ون بھی اس سلسلے میں پراعتماد ھے۔ مارس ون کے چیف باس لانسڈروپ نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم 2027 تک مارس پر رہنے کے لئے جارہے ہیں۔ انکی کمپنی کا منصوبہ سرخ سیارے مارس پر ایک جدید کالونی بنانے کا ہے جہاں انسان لمبے عرصے تک آسانی کے ساتھ رہ سکیں۔ یہ مارس پر پرمانینٹ سیٹل منٹ کا منصوبہ ہے اور جو لوگ وہاں جائیں گے وہ وہی رہیں گے اور زمین سے مارس تک انکا سفر ون وے ہی ہوگا۔

مارس پر بھیجے جانے والے لوگ عام پبلک سے سلیکٹ کئے جائیں گے اور انکا سفر ون وے ہوگا، اس اعلان کے باوجود کمپنی کو اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

لوگوں نے اس منصوبے کی کامیابی پر سوالات آٹھائے ہیں کہ یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا مگر مارس ون کے چیف اس بات پر دلائل دے رہیں کہ وہ یہ کر کے رہیں گے اور یہ منصوبہ مکمل طور پر ایک دوسرے کے تعاون سے وقوع پذیر ہوگا اور ایک بہترین ٹیم ورک ہی اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا کیونکہ لوگوں کی زندگیوں کا دارومدار ایک دوسرے کی مدد پر مبنی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں