Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
333

ناروے میں سردی کی لہر منفی 50 تک پہنچ سکتی ھے۔

سردی اپنی پوری شدت اور طاقت کے ساتھ ناروے کے مختلف حصوں میں آ چکی ہے اور کچھ دنوں میں اس میں آضافہ ہو رہا ہے۔

بدھ کو ناروے کے ایک شمالی قصبے کیٹو کینو میں گورنمنٹ کے ایک ادارے نے منفی 42.4 ڈگری ٹیمپریچر ریکارڈ کیا۔ جبکہ لوکل لیول پر ٹیمپریچر اس سے بھی نیچے گر گیا تھا۔

نارویجین میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کیمطابق جمعرات کو نسبتا کم سردی ریکارڈ کی گئی مگر پورے ملک میں منفی درجہ حرارت ابھی تک برقرار ہے۔ ایک اور قصبے فن مارک میں بھی درجہ حرارت منفی 42.4 ریکارڈ کیا گیا۔
نارویجین اخبار کے مطابق کیٹو کینو کے جنوب میں رہنے والے ایک شخص پیر مائکلسن گاپ نے اپنے گھر کے تھرمامیٹر پر منفی 48.2 ڈگری ٹیمپریچر ریکارڈ کیا ہے۔ گاپ کے مطابق سردی اتنی شدید تھی کہ اسے خود اور اپنے آلؤوں کو جمنے سے بچانے کے لئے اپنے گھر میں موجود تہہ خانے میں جانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں