430

پاکستان فن لینڈ سفارتی تعلقات کے 70 سال

پاکستان نے فن لینڈ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات 70 سال پہلے 12 جنوری 1951 کو شروع کیئے تھے اور اس زمانے میں پاکستانی درالحکومت کراچی کیلئے فن لینڈ سے آسکوایوالو کو سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

پاکستان میں فن لینڈ کے موجودہ سفیر ہیری کیمیرینین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر مختلف دستاویزات شیئر کر کے پاک فن لینڈ ستر سالہ اینیورسری کا اعلان کیا ہے جبکہ فن لینڈ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ نے اپنے فیس بک پیج پر یہی دستاویزات دوبارہ شیئر کر کے فن لینڈ اور اسکے پاکستان میں موجودہ سفیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور سویڈن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے اسے اپنے فیس بک پیج پر ری شیئر بھی کیا ہے۔

سٹاک ہوم میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ آنے والے وقت میں ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور فن لینڈ میں موجود تعلقات اور بھی مضبوط ہونگے۔

مزید تفصیلات جاننے کیلئے نیچے امیج پر کلک کریں۔ شکریہ