333

ہوائی جہاز کی 80 سیٹیں صرف شاہین پرندوں کیلئے بک۔

ہوائی جہاز کی سیٹوں پر عموماً انسان ہی سفر کرتے ہیں مگر آپ  یہ سن کر حیران ہونگے  کہ گزشتہ دنوں ایک سعودی شہزادے نے اپنے 80 پالتو شاہینوں کے لئے ہوائی جہاز میں عام مسافروں کے ساتھ 80 سیٹیں بک کروا لیں۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے  ہیں کہ کیسے 80 پرندے اپنی اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں اور سائیڈ والی سیٹوں پر دوسرے مسافر بیٹھے ہوئے ہیں۔

سعودی شاہی خاندان کے افراد ساری دنیا میں بے تحاشہ دولت  اور  پرتعیش  رہن سہن کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ مگر 80 پرندوں کے لئے  آدھا جہاز بک کروانا پہلی دفعہ منظر عام پر آیا ہے۔متحدہ عرب امارات شاہینوں کے کھیلوں کے لئے مشہور ہے اور عربی ائرلائنز جن میں ایمریٹس اتحاد اور قطر ائرلائنز شامل ہیں ایسے  پرندوں کو کیبن بیگیج  یا بک کروانے والے سامان کے ساتھ بھیجنے  کی سہولت  فراہم کرتی ہیں۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2002 سے 2013 کے درمیان 28000 شاہین  پرندوں کو پاسپورٹ  جاری کئے ہیں۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں