سویڈن کی فضا نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی، سخت سردی اور تیز ہواؤں کے باوجود عاشقان قرآن کی بھرپور شرکت۔ پاکستانی کیمونٹی سویڈن کے زیراہتمام قرآن سوزی کے واقعات کے خلاف سٹاک ہوم سنٹرل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان کی مذہبی، سیاسی ،سماجی،صحافتی برداری کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک ترکیہ ،افریقہ،مراکش،صومالیہ اور عرب کیمونٹی کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ قرآن مجید کے عاشقوں نے ہاتھ میں قرآن پاک اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف الفاظ درج تھے کے قرآن سوزی نا کریں بلکہ اسے پڑھے اور تمام کتابوں کی عزت کریں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اسلام کی تعلیمات واضح ہیں اور قرآن پاک میں صاف صاف اور صراحت کے ساتھ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے افراد کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال نہ کریں، آپ بھلے ہی کسی بھی مذہب مسلک یا فکری گروہ سے تعلق رکھتے ہوں، کسی بھی مقدس متن کی بے حرمتی ہر حال میں قابلِ نفرت ہے بحیثیتِ مسلمان کوئی بھی کلمہ گو کسی بھی الہامی کتب کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ، یہ کروڑوں مسلمانوں کی کھلی اور صریحاً دل آزاری ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقوام عالم اور سویڈن کی پارلیمنٹ کو قانون بننا چاہیے کسی کو بھی قرآن سوزی یا کسی بھی الہامی کتاب توہین کی اجازت نا دی جائے،مظاہرے کے اختتام پر ملک شہزاد نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
240