سویڈش حکومت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام بالغ شہریوں کو جون 2021 تک کرونا ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سٹاک ہوم میں ریجنز اور کمونر کے دفتر ایس کے آر میں لینا ہالینگرن اور میری موریل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ 2021 کے پہلے نصف حصے کے دوران 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو کوڈ – 19 کی ویکسین لگا دی جائے گی، زیادہ عمر کے حامل بزرگ شہریوں کو پہلے ترجیع دی جائے گی جبکہ بعد میں تمام بالغ آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ حکومت اس مقصد کیلئے کوڈ۔19 کی مختلف ویکسینز ذخیرہ کرنے کیلئے کرائیوجینک فریزرز کی خریداری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
سویڈش حکومت پارلیمنٹ میں نئی عارضی قانون سازی کرنے جارہی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کیلئے مزید اختیارات دیئے جائیں گے اور وہ والے ایریاز کور کیئے جائیں گے جہاں پہلے توجہ نہیں دی گئی تھی، جیسا کہ دوکانیں، خریداری کے مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ وغیرہ۔ ایسے قوانین رواں سال موسم بہار میں بھی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر عملی طور ہر ایسا ممکن نہ ہوسکا تھا اب بھی اگر ایسے قوانین بنتے ہیں تو مارچ سے پہلے ان پر عمل درآمد ہونا مشکل ہوگا کیونکہ ان قوانین پر بحث اور انہیں پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کچھ مہینے لگ جائیں گے۔
سٹاک ریجن کے پبلک ہیلتھ اور میڈیکل کیئر کے ڈائریکٹر بجورن ایریکسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گریٹر سٹاک ہوم میں ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات بدستور تناؤ کا شکار ہیں ہمیں میڈیکل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے تیزی سے بڑھتے ہوئے کرونا کیسیز کی وجہ سے ہسپتالوں میں انتہائی ایمرجنسی کے مراکز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ لوگ کام کے بعد مشروبات کی محفلوں میں ملنے جلنے سے گریز کریں اور کرسمس کی خریداری اور بڑی دعوتوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں تو زیادہ اچھا ہے اس طریقے سے ہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زیادہ اچھے طریقے سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.