1,257

اسلام آباد میں فیصل بنک کے مینیجر کی ساتھی خاتون کو جنسی ہراس کرنے کی ویڈیو لیک

اسلام آباد میں فیصل بنک کے افسر کی جانب سے ساتھی خاتون کی پشت کو چھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلا م آباد وقار الدین سید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے F10 میں واقع فیصل بینک میں منیجر کریڈٹ ڈپارٹمنٹ عثمان گوہر کو گرفتار کر لیا گیاہے ، انہیں گرفتار کر نے کے بعد پولیس سٹیشن منتقل کیا جاچکاہے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان گوہر نامی شخص اپنی سیٹ سے اٹھتا ہے اور دوسرے ٹیبل پر آتا ہے جہاں سے وہ واپس جاتے ہوئے ایک کھڑی ہوئی خاتون کی پشت کو نامناسب انداز میں چھوتا ہے اور پھر اپنی نشست پر بیٹھ جاتاہے۔ ہراسانی کے اس واقعہ نے ہر کسی کے رونگٹھے کھڑے کر دیئے ہیں اور اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس معاملے پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بینک کی جانب سے اسی وقت اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا ااور اسے گرفتار بھی کر لیا گیاہے ، اس پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو یقیناً سراہا جانا چاہئیے۔

ویڈیو جس میں بنک مینیجر ساتھی خاتون کی پشت کو چھو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں