327

ترقی یافتہ قوموں کی مثال

ہمیں  یورپ امریکہ کی ترقی ،وہاں کی خوبصورتی، وہاں کا امن و امان،وہاں کی صفائی ستھرائی ہی کیوں نظر آتی ہے۔ہم کو وہاں کے لوگوں کا اخلاق ان کا کردار کیوں نظر نہیں آتا۔کبھی وہ بھی ہمارے جیسے یا ہم سے بھی ابترحالات سے گزرے تھے۔

ابھی چند سال پہلے ہی کی بات ہے،جرمنی کی مثال لے لیں۔کیونکہ دوسری جنگ عظیم میں یہ جس طرح سے برباد ہوااس کی مثال ملنا مشکل ہے۔میری چوراسی سالہ پڑوسن یونیورسٹی سے سند یافتہ ٹیچر  کاتھیا کے مطابق ہمارے لوگ سارا دن خوب محنت مزدوری کرتے اس خواہش سے کہ شام کو گھر جاتے ہوئے روٹی خریدیں گے،اور جب وہ مطلوبہ رقم لے کر روٹی خریدنے پہنچتے تو پتہ چلتا کہ روٹی تو کل کی قیمت سے مزید مہنگی ہو چکی ہے۔
ان قوموں کو یہاں تک تعلیم، شعور اور انتھک محنت نے پہنچایا ہے۔ ان کے اندر تعلیم نے جو شعور اور آگاہی پیدا کی، اس سے یہ ملک زمین پر جنت کا ٹکڑا بن گئے، اور سب سے بڑھ کر قانون کی حکمرانی نے یہاں کی عوام کو جو ذہنی سکون دیا اس کا اندازہ ہمارے ملکوں میں رہنے والے بے چارے انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے لوگ نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں