Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
307

سٹاک ہوم میں مشتعل ہجوم کا پولیس پر حملہ

سویڈش ٹیلی وژن ایس وی ٹی کے مطابق جمعہ کی رات سٹاک ہوم کے نواحی علاقے رینکے  بی میں بیس سے تیس ٹین ایجروں کے گروپ نے پولیس پٹرول پر حملہ کیا ہے۔ رینکے بی کا علاقہ تارکین وطن کا گڑھ ہے اور یہاں کئی بار گاڑیوں اور بس سٹاپ کے شیشے  ٹوٹنے  کی وارداتیں ہوئی ہیں۔


جمعہ کی رات گیارہ بجے  ایک پولیس پٹرول نے ناکہ لگا کر لوگوں کی شناخت  چیک کرنی شروع کردی اور اسی دوران بیس سے تیس لوگوں کے گروپ نے پولیس پر مکوں گھونسوں ککس اور بوتلوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کو چونکہ یہاں مارنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے  تین پولیس آفیسرز اس حملے  ذخمی ہو گئے  ہیں۔

پولیس سپوکس پرسن ایوا نیلسن کے مطابق حملہ کرنے والے ہجوم کے بارے میں ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے  کہ کتنے  لوگ براہ راست حملے  میں ملوث تھے  مگر تین ذخمی پولیس آفیسرز کو فوری طبعی امداد کے لئے  ہسپتال روانہ کر دیا گیا تھا اور انہیں معمولی نوعیت کے ذخم آئے ہیں۔ ہم اس چیز کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں پر نوکری کے دوران حملہ ھوا ہے اور ہم نے پولیس پر حملہ کرنے پولیس کی بات  نہ ماننے  اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے کے جرم میں تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں