Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
399

ڈنمارک میں کتے نے عورت کو وحشیانہ ریپ سے بچا لیا

ڈنمارک۔ ایک عورت جنگل میں آپنے کتے کو سیر کرا رہی تھی اور سیر کراتے ہوئے جب تھوری دور گئی تو وہاں پہلے سے موجود تین تارکین وطن مردوں نے اس پر جنسی حملہ کر دیا۔

تینوں مردوں نے عورت پر وحشیانہ جنسی حملہ شروع کرنے کی کوشش ہی کی تھی کہ اس دوران عورت کا پالتو کتا بھی لڑائی کرنے میدان میں آگیا۔

ڈینش آخبار لوکل آیویسن Lokalavisen نے کتے کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اسے ایک آضافی دعوت کا حقدار قرار دیا ھے۔
اتوار کی صبح نارتھ ذی لینڈ پولیس کو ایک فون کال رسیو ہوئی کہ ایک 41 سالہ عورت اپنے کتے کو سیر کرانے جنگل میں جا رہی تھی کہ وہاں پہلے سے موجود لکڑیوں میں چھپے تین مردوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے اسے بانہوں سے پکڑ کر راستے سے دور کر دیا اور دوسرے شخص نے اسکے جنسی آعضا کھیچنے شروع کر دیے جبکہ تیسرا راستے میں کھڑا پہرہ دینے لگا۔

صورتحال نے تب خطرناک شکل آختیار کی جب کتا بھی اس لڑائی میں شامل ہو گیا اور کتے نے اس شخص کی ران پر کاٹ لیا جو عورت کے ساتھ کھینچا تانی کر رہا تھا۔ اس وحشت ناک صورتحال کو دیکھتے ہی تینوں مرد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں مرد شکل و صورت سے آفریقہ اور مشرق وسطی کے لگتے تھے۔ پولیس کو آب ان تینوں تارکین وطن کی تلاش ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں