Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
407

انسانی آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟

مختلف قومیتوں اور مذاہب کے لوگوں کے نزدیک انسانی آنکھ کے پھڑکنے سے کیا مراد ہے، پڑھیں اور حیرت انگیز معلومات حاصل کریں۔
چینی توہم پرستوں کے نزدیک بائیں آنکھ کا پھڑکنا دولت کے آنے اور دائیں آنکھ کا پھڑکنا اس میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
ہندو کہتے ہیں کہ بائیں آنکھ کا پھڑکنا فائدہ مند جبکہ دائیں کا نقصان کا باعث ہے۔
نائجیریا میں دونوں آنکھوں کا پھڑکنا مصیبت لانے کو قرار دیا جاتا ہے۔
ویتنام میں مردوں کی آنکھ پھڑکنا خطرے کی علامت اور عورتوں کے لئے پرسکون ہے۔
سائنس دان کہتے ہیں کہ آنکھوں کا پھڑکنا نیند کی کمی، ذہنی تناؤ یا نکوٹین یا کیفین کے زیادہ استعمال کے باعث ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں