Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
322

سویڈن غیرملکی سیاحت میں شمالی یورپ میں سب سے آگے

سویڈن میں سیاحت بڑھ رہی ہے اور 2015 کی نسبت 2016 میں زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے سویڈن میں وقت گزارا۔  وزٹ سویڈن کی سی ای او کرسٹینا اوسونڈ ٹی ٹی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہتیں ہیں کہ یہ اضافہ باقی نارڈک ملکوں کی نسبت بہت زیادہ نہیں ہے اور اگر ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو مستقبل قریب میں یہ اضافہ کمی کی طرف بھی جا سکتا ہے۔


یورپی یونین سٹیٹسٹیکل آفس یورو سٹیٹ نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں کہ 2016 میں سویڈن میں 13.9 ملین غیر ملکی سیاحوں نے کم از کم ایک رات کا قیام کیا جو 2015 کی نسبت 3.1 پرسینٹ زیادہ ہے۔ ڈنمارک دوسرے نمبر پر آیا جہاں 11.6 ملین سیاح آئے اور ناروے تیسرے نمبر پر رہا جہاں 9.8 ملین سیاح آئے۔ جبکہ آئس لینڈ میں 6.8 ملین اور فن لینڈ میں سب سے کم 5.6 ملین سیاح آئے۔
آئسلینڈ اور ناروے میں غیرملکی سیاحوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر سارے شمالی یورپ میں سویڈن سب سے آگے ہے۔ اگر مستقبل میں غیرملکیوں میں سکینڈی نیویا کی سیاحت کا شوق بڑھتا ہے تو یقینی طور پر سویڈن میں زیادہ لوگ آئیں گے اور سویڈن سب سے آگے ہی رہے گا۔
شمالی سویڈن جو کہ قطب شمالی کے نزدیک ہونے کی وجہ سے غیر ملکیوں میں بہت مشہور ہے اور لوگ یہاں جون میں ساری رات سورج کی روشنی دیکھنے آتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 2010 سے اب تک برٹش شہریوں کی سویڈن وزٹ کرنے کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے جبکہ جرمن شہریوں کی تعداد 50% بڑھی ہے۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ آنے والے سالوں میں شمالی روشنیاں دیکھنے اور برف سے بنے ہوٹل میں رہنے والی سہولیات کی وجہ سے سویڈن میں سیاحت مزید بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں