319

ہفتے میں دو بار مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال کریں اور عارضہ قلب سے نجات پائیں۔

اکثر افراد ذہنی دباؤ، پریشانی اور بلڈ پریشر کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن امریکی ماہرین نے عارضہ قلب سے بچنے اور دل کو تندرست رکھنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال دل کی شریانوں کی بیماری، دل کی دھڑکن کا کم ہونا اور دل کے دورے جیسے عارضہ قلب کے خطرات سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ دل کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئلی مچھلیوں سمیت سارڈینsardines، سالمن salmonاور میک کیرل mackerel نامی مچھلی کی اقسام عارضہ قلب کیلئے بے حد مفید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں