سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍ نمائدہ خصوصی)عالمی اقتصادی فورم نے سال 2016 کے لئے سویڈن کو دنیا کا بہترین ملک قرار دیاہے ۔ 139 ممالک کے مابین مقابلے میں سویڈن تمام ۹ شعبوں میں اول آنے کی وجہ سے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
جن ۹ امور میں دنیا بھر کے ممالک کا جائیزہ لیا گیا ان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع، عالمی سطح پر مقابلہ ، صنفی مساوات،کم ترین بدعنوانی کی شرح ، نئی چیزوں اور ٹیکنالوجی میں انتہائی جدیدیت ، طاقت ور پاسپورٹ جس کا دنیا کے 176 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلہ ممکن ہے۔ دیگر امور میں انگریزی مادری زبان نہ رکھنے والے ممالک میں سب سے زیادہ اس زبان پر دسترس، دنیا بھر میں سب سے زیادہ اچھی ساکھ رکھنے والا ملک اور عمر رسیدہ افراد کے لئے دنیا بھر میں بہترین سہولتیں دینے والا ملک ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بہترین ساکھ رکھنے والے پہلے دس ممالک کی فہرست میں سویڈن کے بعد بالترتیب کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدر لینڈز شامل ہیں ۔
294