300

گدھا بیٹھا پولیس کار میں۔ Donkey in Police Car

گدھا اور پولیس کار، یہ سوچتے  ہوئے بھی عجیب لگتا ہے مگر ایسا حقیقت  میں تب  ہوا جب  امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر نارمن میں ایک پولیس آفیسر اپنی پولیس کار کے ساتھ دیہاتی علاقے کی ایک سڑک پر جا رہا تھا۔

اچانک پولیس والے کی نظر ایک چھوٹے گدھے پر پڑی جو سڑک کنارے آوراگی سے ٹہل رہا تھا۔ اس ویران علاقے میں گدھے کا اکیلے  ٹہلنا پولیس والے کو عجیب سا لگا اور اس نے تھوڑی کوشش کر کے گدھے کو گاڑی کی پچھلی سیٹ  پر سوار کر دیا۔

پولیس آفیسر کیلی کنعان کا کہنا ہے کہ گدھا اسکی گاڑی کی پچھلی سیٹ  پر بالکل فٹ آیا تھا اور وہ گدھے کو لیکر پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔ کافی کوششوں کے بعد گدھے کے مالک کا پتہ چل گیا اور مالک فورا ہی گدھا واپس لینے  پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔

گدھے کے مالک مٹ سپالڈنگ کا کہنا ہے کہ جب  وہ شام کو اپنے  کام سے گھر آیا تو اس نے اپنے گدھے کو گمشدہ پایا۔ مالک کا خیال ہے کہ ہوسکتا ہے گدھا برقی تاروں کی باڑ کے نیچے  سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گیا ہو۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px Helvetica; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں