Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
394

نبی ﷺ کی محبت میں لکھے گئے تاریخی نعتیہ اشعار۔

سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا

واحسن منک لم ترقط عینی ِِ
واجمل منک لم تلد النساءِِ
خلقت مبرءاََ من کل عیب
کاَنک قد خلقت کما تشاءِِ


ترجمہ

آپ ﷺ سے حسین تر کوئی دیکھا نہیں گیا
آپ ﷺ سا جمیل بھی کسی ماں نے نہیں جنا
ہر عیب سے بری آپ ﷺ کو پیدا کیا گیا
گویا آپ ﷺ کو ویسا ہی تخلیق کیا گیا جیسا آپﷺ نے چاہا

شیخ سعدی شیرازی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

بلغ العلےٰ بکمالہٖ
کشفَ الدُجیٰ بجمالہٖ
حسُنت جمیعُ خِصالہٖ
صلو علیہ و آلہٖ

ترجمہ

پہنچے بلندیوں پہ ، وہ ﷺ اپنے کمال سے
چھٹ گئے اندھیرے آپ ﷺ کے حسن و جمال سے
آپ کی سبھی عادات مبارکہ اور سنتیں بہت پیاری ہیں
آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پر سلام ہو

شاہ عبدالحق محدث دھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا

یا صاحب الجمال و یا سید البشر
من وجہک المنیر لقد نور القمر
لا یمکن الثناء کما کان حقہ
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

ترجمہ

اے صاحب الجما لﷺ اور اے انسانوں کے سردار ﷺ
آپ ﷺ کے رخِ انور سے چاند چمک اٹھا
آپ ﷺ کی ثنا کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں
قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپ ﷺ ہی بزرگ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں