287

سویڈش پرسنل نمبر کیسے حاصل کیا جائے-

آپ سٹاک ہوم میں نئے  آئے ہیں اور آپ کے پاس سویڈش پرسنل نمبر نہیں ہے؟

سویڈن میں کوئی بھی کام کرنے کے لئے  آپ کے پاس پرسنل نمبر ہونا ضروری ہے۔
سویڈش  پرسنل نمبر دس عدد والا نمبر ہوتا ہے جسمیں پہلے  چھ اعداد آپکی تاریخ پیدائش کے ہوتے ہیں یعنی دن مہینہ اور سال اور آخری چار اعداد خاص طور پر بنائے جاتے ہیں جو ہر کسی کے مختلف  ہوتے ہیں اور سویڈن میں سارے کام اسی پرسنل نمبر سے ہوتے ہیں۔ گاڑی خریدنا مکان خریدنا نوکری کرنا کاروبار کرنا ڈاکٹر کے پاس جانا بنک سے قرضہ لینا غرض ہر کام کے لئے  آپکو پرسنل نمبر کی ضرورت پڑتی ہے۔


پرسنل نمبر حاصل کرنے کے لئے آپ کے پاس کم از کم ایک سال کا رہائشی اور کام کرنے کا ویزہ ہونا چائیے۔ اگر آپ کے پاس ایک سال سے ایک دن بھی کم وقت  کا ویزہ ہے تو آپ کو پرسنل نمبر نہیں مل سکتا۔اگر آپ سویڈن نئے آئے ہیں تو آپکو پرسنل نمبر تو ہر حال میں حاصل کرنا ہوگا چاہے آپکا ویزہ ایک سال سے کم ہی کیوں نہ ہو۔ سال سے کم ویزہ ہونے کی صورت میں آپ کو کسی جگہ سے نوکری کا لیٹر حاصل کرنا ہوتا ہے اور وہ لیٹر آپ لیکر ٹیکس آفس جاتے ہیں اور وہ آپکو ایک ٹمپریری نمبر ایشو کر دیتے ہیں جس سے آپ نوکری کر سکتے  ہیں کار خرید سکتے  ہیں مگر میڈیکل اور باقی فوائد آپ کو نہیں مل سکتے۔ بحرحال پرسنل نمبر تو آپکو لینا ہی ہے اگر سال سے کم وقت  کا ویزہ ہے تو نوکری کے لیٹر کے ساتھ اور اگر سال یا اس سے زیادہ وقت کا ویزہ ہے تو خالی پاسپورٹ اور ویزہ اور جس جگہ آپ رہ رہے ہیں وہاں کا ایڈریس لیکر کسی نزدیکی سکیٹیورکٹ کے دفتر پہنچ جائیں اور پرسنل نمبر اپلائی کر دیں۔ سکیٹیورکٹ کا ایڈریس یہاں سے ڈھونڈیں۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px Helvetica; color: #e4af09}

تین سے چار ہفتے  انتظار کے بعد آپکو پرسنل نمبر مل جائے گا۔ اگر آپکو اصلی پرسنل نمبر ملا ہے تو آپ سوشل انشورنس آفس میں ریجسٹر یشن کروا لیں تاکہ آپکو میڈیکل، سوشل انشورنس اور بچوں کے فوائد ملنا شروع ہو جائیں۔ سوشل انشورنس آفس یعنی فارسیکرنگز کاسا کا ایڈریس یہاں سے ڈھونڈیں۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px Helvetica; color: #e4af09}

ایک بات ذہن میں رکھیں کہ سویڈن میں اگر آپ بیمار ہو جائیں تو اگر آپ کے پاس اصلی پرسنل نمبر ہے تو ڈاکٹر کی فیس 200 کراؤن ہے اور اگر نقلی پرسنل نمبر ہے یا پرسنل نمبر نہیں ہے تو ڈاکٹر کی فیس 2250 کراؤن ہے۔ اگر آپکو اس تفصیلی خبر سے فائدہ پہنچا ہے تو اسے فیس بک پر شئر کریں تاکہ جن لوگوں کو اس تفصیل کا پتہ نہیں ہے انہیں بھی پتہ چل سکے۔ جذاک اللہ۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Geeza Pro’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px Helvetica; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px Helvetica}

اپنا تبصرہ بھیجیں