ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا، مالٹا) مالٹا میں سوئی یونائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس ٹورنامنٹ کا مقصد پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز چیئرمین سوئی یونایٹیڈ کرکٹ کلب خرم خان نے بولنگ کروا کے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سوئی یونائنڈ کرکٹ ٹیم رہی فائنل میچ کے مہمان خصوصی مالٹا پارلیمنٹ کے اراکین (ایم پی) ایوان کاسٹیلیو، اور گرام بینسی تھے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کمیونٹی کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور سیلاب زدگان کے لئے عطیات بھی جمع کروائے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر چئیرمین سوئی یونایٹیڈ کرکٹ کلب خرم خان نے آنے والے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
266