488

اٹلی وزٹ کرنے دوسرا سویڈش شہری کرونے وائرس کا شکار

تیس سال کی عمر کا ایک آدمی جو کل ہی شمالی اٹلی سے سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوتھن برگ آیا تھا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی۔

شمالی اٹلی ہی وہ جگہ ہے جہاں اٹالین حکام نے چار سو کے لگ بھگ لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثرہ پایا ہے۔

سویڈش مریض کو گوتھن برگ کے سالگرینسکا ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے، طبی حکام اسکے علاج کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں کی طرف پھیلنے سے روکنے پر بھی کام کررہے ہیں۔

سالگرینسکا ہسپتال میں طبی حکام کے مطابق پہلے اس آدمی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور اسے ہسپتال لایا گیا، لیکن ان ان تمام لوگوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں جن سے اس نے ہسپتال آنے سے قبل ملاقات کی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد ، سویڈن میں حکام اپنی توجہ اس بات پر مرکوز کر رہے ہیں کہ اگر اس وائرس نے یہاں پھیلنا شروع کردیا گیا تو اس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

نیشنل بورڈ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ علاقائی محکمہ صحت کے حکام کورونا وائرس کی تیاری کیسے کر رہے ہیں۔ اگرچہ طبی عملے کے لئے حفاظتی سازوسامان کی خریداری کی ذمہ داری علاقائی صحت کے 21 ذمہ داروں پر عائد ہوتی ہے، لیکن صحت اور بہبود کے قومی بورڈ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس آپریشن کی نگرانی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں