Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
774

برطانیہ میں کرونا ویکسین کے خطرناک سائیڈ ایفیکٹس ظاہر ہوگئے۔

برطانیہ نے منگل کو ملک بھر میں لوگوں کو کووڈ 19 سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا تھا, اس سے اگلے روز برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے دو اراکین نے ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد اینا فلیکٹایئڈ نامی ردعمل کی علامات ظاہر کی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں ملازمین ماضی میں شدید الرجی میں مبتلا رہے ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر الرجی سے نمٹنے کے لیے “ایپی فرائین” کے انجکشن استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ شدید الرجی کی علامات میں جلد پر خارش، کم بلڈ پریشر، سانس کی نالی میں تنگی کا احساس ہونا، سر چکرانا اور بے ہوش ہونا شامل ہیں۔

اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ نیشل ہیلتھ سروس کے دونوں اراکین کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ برطانوی سروس کے ڈائریکٹر اسٹیفن پووس نے بتایا کہ جیسا کہ عام طور ویکسین دیتے وقت ہوتا ہے، برطانیہ کی ادویات اور صحت سے متعلق دوسری پراڈکٹس کے نگرانی کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ الرجی کے مریضوں کو یہ ویکسین نہ دی جائے۔ صحت عامہ کے حکام نے کہا ہے کہ الرجی میں مبتلا لوگوں میں اس نوعیت کے اثرات کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

ادھر ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی ادویات اور صحت کے ریگولیٹر ادارے “ایم ایج آر اے” نے احتیاط کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں اور وہ ان دو کیسوں کی چھان بین کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فائزر اور ویکسین کی تیاری میں اس کی شریک کمپنی بائیو این ٹیک ان تحقیقات میں پوری طرح ساتھ دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں