Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
430

ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت مل گئی

ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمادگی ظاہرکی تھی اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے، جس وقت پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا۔ پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیدی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزاز شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں ۔ ڈیرین سیمی کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی دن نہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں