Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
322

کینیڈا میں وینکوور ایئرپورٹ کے باہر دن کے وقت قتل کی واردات

کینیڈا میں وینکوور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مرکزی ٹرمینل کے باہر دن کی روشنی میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے، کینیڈا کی پولیس مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ رچمنڈ کے علاقے میں اندرون ملک روانگی ٹرمینل کے قریب آج سہ پہر کے وقت پیش آیا جب ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے رچمنڈ شہر کے اندر اور باہر متعدد اہم راستوں کو عارضی طور پر بند کردیا ہے، لیکن وہ ابھی تک شوٹروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی ابھی تک کوئی شخص تحویل میں نہیں ہے، نہ ہی ہمارے پاس مزید فائرنگ کی کچھ اطلاعات ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس واقعہ میں کوئی بڑا گینگ ملوث ہے۔ پولیس نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ YVR ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی فلائیٹ کی صورتحال پر اپنی ایئر لائن سے رابطہ ضرور کرلیں۔

ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس نے روانگی ٹرمینل کے باہر سیاہ لباس پہنے ہوئے کئی لوگوں کو دیکھا ہے، جن میں سے دو نے ایک درجن سے زائد گولیاں چلائیں ہیں۔

ایئرپورٹ کی پارکنگ میں ابھی بھی ایک سفید رنگ کی مرسڈیز کھلے دروازے کیساتھ موجود ہے جس پر پولیس کی وارننگ ٹیپ لگی ہوئی ہے، جبکہ فٹ پاتھ کے ایک حصے پر موجود نشانات کو نیلے رنگ کے ایک خیمے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔