Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
391

کیا ڈبل ماسک کرونے سے بچا سکتا ہے؟ اہم تحقیق سامنے آگئی

امریکہ میں صحت کے نگران ادارے سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے تجویز دی ہے کہ ایک کے بجائے دو ماسک پہننے سے کرونا وائرس کے خلاف زیادہ تحفظ مل سکتا ہے، ایک تجربے میں سی ڈی سی نے مصنوعی سروں کو ایک دوسرے سے چھ فٹ دور رکھا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک ماسک، چاہے وہ سرجیکل ہو یا عام کپڑے کا بنا ہو، کرونا وائرس کے سائز کے 40 فی صد ذرات کا راستہ روکتا ہے لیکن اگر سرجیکل ماسک کے اوپر کپڑے کا ماسک بھی پہن لیا جائے تو اس سے 80 فی صد ذرات رک جاتے ہیں۔