Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
269

پاکستان کلچرل سوسائٹی کا پہلا سٹڈی سرکل. First Study Circle of Pakistan Cultural Society botkyrka

پاکستان کلچرل سوسائٹی بوتشرکا کے زیر اہتمام آلبی میں ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جسمیں جناب دین چوہدری صاحب کی کتاب “پاکستان مصر اور اسرائیل ” کے پہلے باب پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

تقریب میں بوتشرکا سے علم اور ادب سے لگاؤ رکھنے والی شخصیات جن میں سوڈرٹورن عدالت کے آنریری جج جناب لیاقت علی خان صاحب، عامر محمود، غلام عباس، برگان صاحب، مقبول حسین انجم، طارق محمود اور کتاب کے مصنف جناب دین چوہدری صاحب نے شرکت کی۔

دین چوہدری صاحب کئی سالوں سے سویڈن کی بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ سے وابستہ ہیں اور پینشینر ہونے کے باوجود سیاسی طور پر سٹاک ہوم کی ایک عدالت میں آنریری جج کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ انکی ایک بیٹی نتالی سیال سویڈش بیوروکریسی میں اعلی عہدے پر فائز ہیں۔

دین چوہدری صاحب ضیاء دور میں پاکستانی جیل میں سیاسی قیدی کے طور پر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت کے سویڈش وزیراعظم اولف پالمے کی ذاتی مداخلت سے رہا ہوئے تھے۔

دین چوہدری صاحب کئی کتابوں کے مصنف ہیں جنمیں سویڈش اردو انگریزی کی ڈکشنری بھی شامل ہے۔ انکی کئی کتابیں پائپ لائن میں ہیں اور جلد پبلش ہونگی۔ ان میں ایک کتاب کا نام عرض پنجاب بھی ہے۔ اس علمی نشست میں دین چوہدری صاحب نے اپنی کتاب پاکستان مصر اور اسرائیل میں سے ایک باب جو کہ مصر سے متعلق ہے، پر سیر حاصل گفتگو کی۔
انہوں نے وہ اسباب بیان کیے کہ کیسے انہوں نے یہ تین ملک چنے اور انکا آپس میں موازنہ کیا۔ مصر کے باب میں چوہدری صاحب نے مصر کی تاریخ اور موجودہ زمینی اور معاشی حالات بیان کیے ہیں اور مصری حکومت کو کئی تجاویز بھی دیں ہیں۔

سامعین نے چوہدری صاحب کی باتیں بڑے غور اور انہماک سے سنیں اور آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔
لیاقت صاحب نے کھانے کیلئے کافی لوازمات کا اہتمام بھی کیا ہوا تھا۔ سامعین نے اس علمی نشست سے بھرپور علمی فائدہ اٹھایا۔ سٹڈی سرکل کی اگلی نشست مورخہ 15 اپریل بروز ہفتہ کو شام چھ بجے پاکستان کلچرل سوسائٹی کے آلبی آفس میں منعقد کی جائے گی۔ احباب سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں