Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
447

سلطنت عمان میں غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

  مسقط (ندیم عباس بھٹی سے) سلطنت آف  عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق آل سعید نے 376 غیر ملکیوں سمیت 599 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا ہے- اردو نامہ کی رپورٹ کے مطابق  یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سلطان عمان نے قیدیوں کی معافی کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی تدبیر کے طور پر کیا ہے یا اس کا تعلق رمضان المبارک سے ہے- یاد رہے کہ سلطان عمان ہر سال رمضان المبارک کی آمد پرقیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کرتے ہیں- غالب امکان یہی ہے کہ اس فیصلے کا تعلق رمضان سے نہیں بلکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تدبیر سے ہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں