248

فرینڈز آف کشمیر یونان کے زیراہتمام یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کیلئے دعائیہ تقریب

فرینڈز آف کشمیر یونان کے زیراہتمام مسجد حسین میں کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے اثصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی کاروباری اور صحافی برادری نے شرکت کی قاری الیاس گولڑوی نے مرحومین کی روح کے اثصال ثواب کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

سفارتخانہ پاکستان ایتھنز یونان سے ۔  سی ۔ ڈی۔ اے  ۔ احسن نبیل نے نمائندگی کی احسن نبیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفارتخانہ پاکستان یونانی حکام کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈیز کو پاکستان روانہ کیا جائے اسی حوالے سے سفارتخانہ پاکستان ترجیح بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور ہم متاثرہ فیملیز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں فرینڈز آف کشمیر یونان کے صدر چوہدری موسی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے متاثرہ فیملیز کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔