Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
493

سویڈن میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کی روک تھام کیلئے قانون سازی

سویڈش ریڈیو کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز اپنے پلیٹ فارمز پر جارحانہ مواد کی اشاعت کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرے، کیونکہ جو کچھ سوشل میڈیا پر لکھا جاتا ہے، کچھ حد تک یہ کمپنیاں بھی اسکی ذمہ دار ہیں۔

ڈیجیٹیلائزیشن منسٹر آندش اگیمان کہتے ہیں کہ وہ جارحانہ مواد کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کروانا چاہتے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ؛ “میرا خیال ہے کہ سوشل میڈیا بھی کسی حد تک یہاں لکھے جانے والے مواد کا ذمہ دار ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا کمپنیز غیر قانونی مواد ختم کرنے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔”

آندش چاہتے ہیں کہ وہ سارے ای یو میں ایسی قانون سازی کروائیں، اگر ای یو نہیں مانتی تو وہ سویڈن کی حد تک ایسے قوانین کا نفاذ کرنے کی کوشش کریں گے۔ سویڈن میں پہلے ہی سوشل میڈیا پر نسلی نفرت پھیلانے، اور کسی کو دھمکی دینے پر پابندی ہے، لیکن اس سلسلے میں ابھی تک لکھنے والی انفرادی شخصیت کو ہی اسکا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، نئی قانون سازی کے بعد سوشل میڈیا کمپنیز بھی اس مواد کی ذمہ دار ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں