Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
719

سویڈن میں طویل عرصہ بیروزگار رہنے والوں کو شمال میں نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ

سویڈن میں کووڈ 19 کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سویڈش روزگار منسٹر ایوا نورڈ مارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لوگ جنہیں طویل عرصے سے نوکری ڈھونڈنے میں مسئلہ ہے وہ نوکری کیلئے شمال کی طرف چلے جائیں۔

شمالی سویڈن میں نوکریاں موجود ہیں، سکی لیفٹیو میں بیٹری فیکڑی اور ییلی وارے میں فوسل فری لوہے کی فیکٹری میں نوکریاں موجود ہیں بیروزگار وہاں جا کر نوکری کرسکتے ہیں۔ سویڈش پبلک ایمپولائمنٹ سروس کے مطابق اس سال دو لاکھ لوگ مزید بیروزگار ہوجائیں گے، جب تک کووڈ 19 کی وبا پر قابو نہیں پایا جاتا بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا رہے گا۔