پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل کلب کے زیراہتمام تومبا سینن ہال میں مینا بازار کا انعقاد کیاگیاجس میں پاکستانی انڈین اور بنگلہ دیش کیمونٹی نے اپنی فیمیلیز کے ہمراہ شرکت کی۔ مینا بازار میں شرکاءکے لیے طرح طرح کے پکوان بنائے گئے تھے سموسے، پکوڑے، جلبیاں اور پاکستانی مٹھائیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں جسے بچوں نے خوب انجوائے کیا، شرکاء کو انٹرٹین کرنے کے لیے میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا خواتین کے لیے دیدہ زیب ملبوسات اور جیولری کے خصوصی سٹالز لگائے گئے تھے۔ اس پروگرام میں حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے سٹاک ہوم کی سماجی شخصیت شیخ سعید، رہنما سوشل ڈیموکریٹک ذکیہ خانم مرزا، معررف فیشن ڈذائینر مریم خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا تھا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی کلچرل سرگرمیاں جاری رکھنا کسی نعمت سے کم نہیں ،آج مینا بازار میں ہمیں اپنی کلچرل فوڈز کھانے کو مل رہے ہیں جو عام طور پر ہمیں اپنے گھروں میں میسر نہیں ہوتے، اس پر ہم پاکستان کرکٹ اور کلچرل کلب کے صدر خواجہ مقصود صاحب اور دیگر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہت اچھے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس سے فیملز کو آؤٹنگ کا موقع ملا ہے اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل جو سویڈن میں پروان چڑھ رہی ہے اسے اپنا کلچر ل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
297