257

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام محفل ربیع الاول

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان)  مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا محفل نعت میں یونان بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی کاروباری اور صحافی برادری نے شرکت کی محفل نعت میں پاکستان سے عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانوں محمد علی جرال اور شہباز سمیع نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ فرانس سےصدر مہناج فاونڈیشن راجہ بابر حسین اور  جنرل سیکرٹری مہناج فاونڈیشن یورپ سرمد جاوید نے بھی شرکت کی روح پرور محفل نعت میں نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کی صدائیں گونجتی رہیں اور حاضرین کی طرف سے ثناء خوانوں کو خواب داد دی گئی ثناء خوانوں نے خوبصورت انداز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور محفل میں سماء باندھ دیا عاشقان رسول  نے ثناء خوانوں کے ساتھ مل کر کلام پیش کیے۔ 

اس موقع پر مہناج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ کا کہنا تھا کہ آج کی ہونے والی محفل نعت کو یونان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یونان بھر سے عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد نے اس محفل میں شرکت کر کے اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ ہم اپنے پیارے رسول کا جشن ولادت بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور ہمارے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بےپناہ محبت ہے محفل کے آخر میں پاکستان اور دین اسلام کی سر بلندی اور فلسطینی عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی۔