193

منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیا سکول میں ورکر کنونشن کا انقعاد 

ورکر کنونشن میں منہاج القرآن کے عہددارن، رُفقا، کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین اس کنونشن میں مہمان خصوصی تھے۔ 

ورکر کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،نعت خوانوں نے  مدحت مصطفی  ص پڑھ کے سما بند دیا ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے جو شرق تا غرب دین مصطفی ص کی حفاظت کررہی ہے آپ دنیا میں جہاں بھی جائے گے منہاج القرآن کو وہاں پائے گے منہاج القرآن عشق مصطفی کا پرچار کرتی رہے گی ،آپس میں پیار ،محبت ،اخلاص اور جسد واحد کی طرح رہے ،انہوں مزید کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مشن کو اسی طرح آگے لے کر چلے گے ان کا خواب ہے کہ ہم نے آنے والی کم از کم دو نسلوں کا ایمان بچانا ہے انکے ایمان کی حفاظت کرنی ہے اسی سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں اور بالخصوص منہاج یورپین کونسل یورپ میں اس پر تیزی سے عمل پہرا ہے اس سلسلے میں منہاج القرآن سویڈن نے حال میں شیخ الاسلام کی لکھی ہوئی کتاب پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ کا سویڈیش میں ترجمہ کروایا ہے جو سویڈن میں ہماری نسلے نو کو اپنے نبی ص  کی سیرت ،اخلاق اور انکے اعلی کردار کو سمجھنے میں فائد مند ہوگی،یہ ادارے یہ اسلامک سنٹر اسی لیے بنائے ہیں کہ آپ کے بچے یہاں آکر دین مصطفی ص آکر سیکھیں اور عشق مصطفی ص کے چراغ روشن کریں چیئر مین سپریم کونسل نے کامیاب ورکر کنونشن پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کی قیادت ،رفقا ،کارکنانان اور وابستگان کو مبارکباد دی  ،ورکر کنونشن کے آخر میں  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بہتر ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور امت مسلمہ کی سر بلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔