Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
586

مونٹیلیئس ویگن Monteliusvägen سٹاک ہوم سٹی کا بہترین ویو دیکھنے کی جگہ

اگر آپ سٹاک ہوم سٹی کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو ایک ٹورسٹ کی نظر سے یقیناً آپکو ایک ایسی جگہ کی تلاش ہوگی جہاں پہنچ کر آپ سٹاک ہوم سٹی کا خوبصورت نظارہ کرسکیں، مونٹیلیئس ویگن ایسی ہی ایک جگہ ہے۔ اگر آپ یہاں سے بہترین نظارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپکو سورج غروب ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے یہاں آنا چاہئیے، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب یہاں سے سٹاک ہوم سٹی ہال اور اسکے اردگرد عمارات زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہوتی ہیں۔ یہ شاندار راستہ سٹاک ہوم شہر کے کیوریٹر اور معمار کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور یہاں سے آپ 18ویں اور 19وی صدی کی تاریخ کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ پیدل چلنے کا یہ راستہ سودرمالم کی اونچی چٹانوں کے اوپر بنا ہوا ہے اور یہاں سے پرانا شہر، ریڈارہولمین، سٹی ہال اور میلارن جھیل کے خوبصورت نظارے نظر آتے ہیں۔ یہاں سے 18وی صدی کے مکانات نظر آتے ہیں جب یہاں مزدوروں کا قبضہ ہوا کرتا تھا۔

گاڑی پر یہاں آنے کیلئے آپ نیوی گیٹر پر Bastugatan 46 کا نام لکھیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سے آنے کیلئے آپکو ماریا توریت Mariatorget کے تونل بانہ سٹیشن سے پولیس سٹیشن کی طرف باہر نکلیں اور دائیں طرف تورکل کنوت سنز گاٹن Torkel Knutssonsgatan پر چلتے جائیں، ہورنزگاٹن کراس کر کے آگے جائیں گے تو سڑک دو حصوں میں بٹ رہی ہوگی، آپ یہاں سے دائیں طرف باستوگاٹن Bastugatan پر چلنا شروع کردیں کچھ دیر بعد بائیں جانب 46 نمبر کیساتھ آپکو مونٹیلیئس ویگن Monteliusvägen لکھا نظر آجائے گا اس راستے پر چلنے سے بائیں جانب آپکو سٹاک ہوم سٹی کے نظارے نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

سب سے پہلے ماریا بیریت Mariaberget آئے گا یہاں سے شہر کا پینوراما ویو نظر آتا ہے اسکے بعد ناردرن لائٹس ویو پوائنٹ آئے گا۔ آپ اس راستے پر چلتے جائیں اور سورج غروب ہونے کے منظر اور سٹاک ہوم شہر کے خوبصورت ویو سے لطف اندوز ہوتے جائیں۔