Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
310

پاکستان کلچرل سوسائیٹی کی سالانہ میٹنگ اور سٹڈی سرکل۔ Pakistan cultural society’s årsmöte och studiecirkel

پاکستان کلچرل سوسائیٹی کی سالا نہ میٹنگ بروز اتوار مورخہ 23 اپریل سوسائٹی کے دفتر آلھاگس ویگن 102,آلبی میں منعقد ہوئی۔ سوسائٹی کے صدر آنریری جج لیاقت علی خان نے ممبران کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ میٹینگ کی صدرارت کے فرائض جناب دین چوہدری نے انجام دئیے- سوسائٹی کی گزشتہ سال کی رپورٹ اور حسابات ممبران کے روبرو پیش کئے گئے اور انہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بعدازاں سو سائٹی کی مجلس عاملہ کے اراکین کا باقاعدہ چناؤ منشور کے مطابق عمل میں لایا گیا۔ اور مندرجہ ذیل عہدوں کا اعلان کیا گیا۔

صدر۔ لیاقت علی خان
نائب صدر۔ اختر کھٹا نہ
سیکرٹری ۔ سُندس رفیق
ممبر۔ عارف نیازی
مُتبادل ممبر۔ آصف چوہدری
مُتبادل ممبر۔ سعید کھٹانہ
مُتبادل ممبر۔ بُرگان فوزی

میٹنگ کےاختتام پر چوہدری دین کی کتاب، پاکستان مصر اور اسرائیل کے بارے میں سٹڈی سرکل کی دوسری نشست منعقد ہوئی ۔ پہلی نشست میں کتاب کا پہلا باب، جو پاکستان کے متعلق تھا زیربحث آیا جبکہ موجودہ نشست میں دوسرا باب، جو اسرائیل کے متعلق ہے، زیربحث آیا۔ کتاب کے مصنف دین چوہدری نے حاضرین محفل کو ان محرکات سے آگاہ کیا جنکی وجہ سے انہوں نے اسرائیل پر لکھنے کا فیصلہ کیا۔ آخر میں حاضرین محفل نے کھل کر بحث مُباحثےمیں حصہ لیا۔ میٹنگ کے اختتام پرشُرکا کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

Föreningen Pakistan cultural society’s årsmöte ägde rum i söndag 23 April i föreningens lokal på Alhagsvägen 102. Föreningens avgående ordförande Liaquat Ali Khan öppnade mötet och välkomnade deltagarna. Din Sial valdes som mötesordförande och val för föreningens styrelse genomfördes enligt stadgarna. Innan dess verksamhetsberättelse och revisionsberättelse presenterades av mötesordförande och godkändes av deltagarna. Avgående styrelse befriades ansvarsfrihet av deltagarna. Följande personer valdes till föreningens styrelse

Ordförande, Liaquat Ali Khan
Viceordförande, Akhtar Khatana
Sekreterare, Sundas Rafiq
Ledamot, Arif Niazi
Ersättare, Asif Chaudhry
Ersättare, Saeed Khatana
Ersättare, Burgan Fozi

Den omvalde ordförande Liaquat Ali Khan tackade medlemmarna för en god samarbete under gångna året och hoppas att detta ska fortsätta i framtiden. Mötet slutade med studiecirkel om Din Choudhrys bok” Pakistan, Misr aur Israel”( Pakistan, Egypt and Israel). Det var en intressant och givande diskussion om boken. Mötet avslutade med att deltagarna bjöds på middag

اپنا تبصرہ بھیجیں