Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
252

 عمران پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی سویڈن کا پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

اردونامہ ویب ڈیسک، انصر اقبال بسرا (سٹاک ہوم سویڈن) پاکستان تحریک انصاف سویڈن  کا سٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف  شدید احتجاج، جس میں پاکستانی کیمونٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپور  کی شرکت کی۔ سٹاک ہوم کی فضا امپورٹڈ حکومت اور گو شہباز گو کے نعروں سے گونج اٹھی ، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر گزشتہ روز وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر سویڈن میں مقیم اوورسیز پاکستانی شدید غصے میں سپریم کورٹ سے  ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کررہے تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا ہمارے کپتان پر جو بزدلانہ حملہ کیا گیا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کپتان ہماری ریڈ لائن ہے جس کو کراس کیاگیا اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گئے،ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کپتان کے ساتھ اور اس کے نظریے کا ساتھ کھٹرے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت امن کو ہماری کمزوری نا سمجھے جب کپتان ہمیں حکم کرے گا ہم سب کو بہا کر لے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے عامر علی ندیم کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان میں یاددہانی یادداشت بھی جمع کروائی جسے سفارتخانہ کے ممبر محمد سمیع اللّہ نے وصول کیا۔ پی ٹی آئی سویڈن کے سینیئر ممبران نے آنے والے شرکا اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔