Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
693

فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لوگوں کے گھروں میں سہولت دینا شروع کردی

پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈز سنٹرز کھولنے کا اعلان کردیا گیا یوں ہر شخص فرد نکلوانے کے لیے پیشگی کال کر کے بکنگ کرا سکتا ہے، اگر آپ زمین کا انتقال یا فرد جاری کروانے کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر نہیں جا سکتے تو صرف ایک فون کال کریں، موبائل ٹیم آپ کے پاس حاضر ہوگی اور گھر بیٹھے آپ زمین کا انتقال کروا سکیں گے اور فرد بھی حاصل کر سکیں گے۔

اراضی ریکارڈز سنٹرز پہ فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی ہیلپ لائن (042111222277) پر کال کر کے ایک دن پہلے اپنے کام کی تفصیل بتا کر وقت حاصل کیا جاسکتا ہے، پیشگی وقت لینے  والے افراد کا نام اور وقت ایک لسٹ میں بیرونی دروازے پر آویزاں کر دیا جائے گا، بغیر وقت لئے سنٹر پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں