Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
366

سویڈن میں ہر شہری تک مفت ویکسین پہنچانے کی حکومتی تاریخ بڑھا دی گئی

سویڈش حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ سویڈن میں ہر شہری کو اس سال جون تک ویکسین لگا دی جائے گی لیکن ویکسین کی سست ترسیل اور کچھ ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس کے باعث یورپی یونین کی تفتیش کی وجہ سے یہ ڈیڈ لائن اب آگے بڑھا دی گئی ہے۔

سویڈش سماجی وزیر لینا ہالنگرین نے جمعرات کی صبح پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ہے کہ حکومت یکم جولائی سے پہلے ہر بالغ شہری کو کووڈ-19 کی ویکسین فراہم کرنے کے اپنے مقصد کو پورا نہیں کر سکے گی لہذا اب اگلی منصوبہ بندی یہ ہے کہ اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے 15 اگست تک کم از کم کووڈ۔19 کی ایک ڈوز ہی لگا دی جائے۔