Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
311

سویڈن کی سنٹر پارٹی اتحادی وزیراعظم بچانے کیلئے اپنے مطالبے سے دستبردار

سویڈش سنٹر پارٹی سٹاک ہوم میں نئے اپارٹمنٹس کے بڑھتے ہوئے کرائے کم کروانے والے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے، اسی مطالبے کی وجہ سے سویڈن کی لیبرل پارٹی نے وزیراعظم سٹیفن لوفوین کے خلاف ووٹ آف نو کاونفیڈنس کا آغاز کیا تھا اور وزیراعظم کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

سنٹر پارٹی کی رہنما اینی لوف نے اخبار ڈاگن نہیتر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ مطالبہ واپس لینے سے لبرل پارٹی وزیراعظم کو دوبارہ اپنی حمایت دے دے گی اور سٹیفن لوفوین دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال کر نئی حکومت بنا سکیں گے۔

سویڈش دارلحکومت سٹاک ہوم میں نئے اپارٹمنٹس کے کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں، لوگ مجبوری کے عالم میں ان مہنگے اپارٹمنٹس میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ شہر میں گھروں کی کمی ہے جبکہ آبادی بڑھ رہی ہے، سستے کرایہ والے گھر لینے کیلئے پندرہ سال کی ویٹنگ لسٹ ہے لہذا لوگ بے گھر ہونے کی بجائے مہنگے نئے اپارٹمنٹس کرایہ پر حاصل کررہے ہیں۔