Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
313

معیشت توقع سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے سویڈش وزیر خزانہ

سوموار کے روز نو کونفیڈینس موشن سے گرنے والی سوشل ڈیموکریٹ کی اتحادی حکومت کی وزیر خزانہ مگدالینا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ایک نئی پیش گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ سویڈن کو نورڈک خطے میں آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ معاشی نمو ملی ہے اور وزارت خزانہ یہ توقع کررہی ہے کہ اس سال معیشت میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

سویڈن میں میں موجود غیر سیاسی قومی معاشی انسٹی ٹیوٹ نے بھی آنے والے مہینوں میں مجموعی معاشی ترقی کی مضبوطی اور روزگار کے زیادہ مواقع بننے کی اطلاع دی ہے، جو کرونا وبا کی تباہ کاریوں کے بعد سویڈش شہریوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔