Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
193

ایتھنز یونان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

مرکز منہاج القران انٹرنیشنل یونان  میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام انعقاد کیا گیا  تقریب میں یونان بھر سے مہناج القرآن کے کارکنان اور عہددران نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی علامہ سید غلام مصطفی مشہدی اٹلی سے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری  کی عالمی سطح پہ اسلام کے لیے خدمات پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی  علمی قابلیت کی بنیاد پر پوری دنیا میں اسلام کا مثبت چہرہ روشناس کرایا یورپ سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا اور دنیا کو یہ بتایا کہ اسلام ایک  پرامن دین ہے اس وقت مہناج فاونڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ضروت مند افراد کے لیے بہترین فلاحی خدمات جاری ہیں تقریب میں شریک کارکنان ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے والہانہ محبت میں نعرے بھی لگاتے رہے، تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور  شیخ الاسلام کی صحت اور عمر خضر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔