284

سٹاک ہوم فیتیا میں پاک سویڈ ویلفیئر سوسائیٹی کے زیراہتمام پاکستان ڈے کی تقریب

گزشتہ دن سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں پاک سویڈ ویلفیئر سوسائیٹی کے زیراہتمام پاکستان ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر جناب احمد حسین دائو صاحب تھے، اس تقریب میں سٹاک ہوم میں رہنے والوں خواتین وحضرات اور بچوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، سٹیج پر پاکستان کی محبت میں رنگا رنگ پروگرام پیش کئیے گئے اور شرکاء کو بہتر پرفارم کرنے پر مختلف تحائف سے نوازا گیا۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر سویڈن میں پاکستانیوں کے جوش و جذبہ کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان انشااللہ قرارداد مقاصد کے مطابق اسی جوش اور ولولے سے ترقی کی منازل طے کرے گا، اور دنیا کو یہ دکھا دے گا کہ ہم پاکستانی مسلمان ایک زندہ، محنتی اور ایماندار قوم ہیں۔

کامیاب تقریب منعقد کرنے میں میزبان آصف شبیر اور پاک سویڈ ویلفیئر سوسائیٹی کے صدر عامر جبار، نائب صدر رانا یسین، جنرل سیکٹری رفاقت چوہدری اور دیگر ممبران تعریف کے مستحق ہیں۔

تقریب کے بعد شرکاء نے ہال کے باہر لگے سٹالز سے تازہ جلیبیاں، سموسے اور پکوڑے کھائے اور پاکستانی کھانوں کی یاد تازہ کی۔ اس تقریب کی چند تصاویر حاضر خدمت ہیں۔

پاکستانی سفیر احمد حسین دائو صاحب

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں