263

یورپ میں کتے نہلوانے والی نوکریوں کا تصور

پاکستان میں کچھ لوگ یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کو کبھی کبھار یہ طعنہ دیتے نظر آتے ہیں کہ یہ وہاں گوروں کے کتے نہلاتے ہونگے۔ یورپ کے تقریباً تمام ممالک اور امریکہ گھوم پھر لیا ہے مگر یہ کتے نہلوانے والی نوکری کہیں نظر نہیں آئی۔ کچھ لوگوں نے کتے شوقیہ گھروں میں رکھے ہوئے ہیں مگر انکو نہلوانے والا کام وہ بذات خود ہی سرانجام دیتے ہیں۔

یوکے میں کچھ جگہوں پر Pet Grooming Centres بنے ہوئے ہیں جہاں گھریلو پالتو جانوروں کی گرومنگ ہوتی ہے یقیناً وہاں نہلانے کا کام بھی ہوتا ہوگا مگر سویڈن میں ایسی سروسز بہت مہنگی ہیں لہذا لوگ اپنے گھروں میں یہ کام خود ہی کر لیتے ہیں۔

یہاں گھر پر ملازم رکھنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ جتنی تنخواہ بندہ خود لیتا ہے اتنی تنخواہ ہی ملازم کو دینی پڑے گی جو کوئی افورڈ نہیں کر سکتا۔ یہاں ہر بندہ اپنی گاڑی خود دھوتا ہے۔ پٹرول خود ڈالتا ہے گھر کی صفائی خود کرتا ہے اور جتنا مرضی بڑے عہدے پر ہو آفس میں چپڑاسی نہیں ہوتا اور اپنی چائے کافی خود بنانی ہوتی ہے اور برتن بھی مشین میں خود ہی دھونے کیلئے لگانے اور نکالنے پڑھتے ہیں۔

یہ پریکٹیکل معاشرہ ہے اور یہاں سب برابر ہیں۔ لحاظہ کتے نہلوانے والی بات اب پرانی ہوگئی ہے۔ ویسے آپ اپنے شوق کے لئے گوگل سرچ کر سکتے ہیں، آپکا کو اندازہ ہو جائے گا کہ ایسی نوکریاں یہاں موجود ہیں یا نہیں۔ ??

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’}

اپنا تبصرہ بھیجیں