293

سپریم کورٹ میں سرگودھا یونیورسٹی کرپشن کیس کے دوران وکیل کا یوٹرن

سپریم کورٹ میں سرگودھا یونیورسٹی کرپشن کیس میں نیب نے عدالت کو بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسراکرام کے دورمیں ایک ہزار 744 بھرتیاں ہوئیں،369 بھرتیوں کاکوئی اشتہارنہیں دیاگیا،صرف ایک درخواست پرہی بھرتی کاکہاگیا۔

جب بات کرپشن کی طرف جانے لگی تو وکیل نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی عمر 70 سال سے زائدہے، اور انہوں نے عربی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، اس عجیب جواب پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جرم کا پی ایچ ڈی سے کیاتعلق ہے؟، یہاں ملزم کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے اور آپ اسے چھپانے کیلئے ملزم کی عمر اور تعلیم کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس جواب پر وکیل کو سبکی اٹھانی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں