Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
243

اسلام مخالف سینئیر جرمن سیاستدان نے اسلام قبول کرلیا۔

(برلن اردونامہ ڈاٹ ای یو) 

جرمن میڈیا کے مطابق انتہائی دائیں بازو والی اسلام کی شدید مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹو فر ڈچلینڈ پارٹی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والا سینئیر سیاستدان آرتھر ویگنر نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

اپنے شدید مسلمان مخالف اور تارکین وطن مخالف نظریات کی وجہ سے آرتھر ویگنر، اے ایف ڈی پارٹی میں بہت نمایاں اور اہم مقام رکھتے تھے۔

آرتھر ویگنر کا کہنا ہے کہ اس نے مسلمان بننے سے پہلے اپنی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

وہ 2015 سے مشرقی جرمن ریاست برانڈن برگ میں اپنی جماعت کا ایک بڑا رہنما تھا۔ اسکے علاوہ وہ جرمنی کی چرچ اور مذہبی امور کی سٹیٹ کمیٹی کا رکن تھا۔

اسلام مخالف اور تارکین وطن مخالف جماعت میں شمولیت سے پہلے وہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی کرسچئین ڈیموکریٹ جماعت سی ڈی یو کا رکن تھا۔

اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی کے ترجمان دانیل فریسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کو آرتھر کے اسلام قبول کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے دوسری طرف آرتھر نے میڈیا سے بات کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ یہ انکا ذاتی مسئلہ ہے کہ وہ کونسا مذہب اختیار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام مخالف اے ایف ڈی پچھلے سال سپتمبر میں منعقد ہونے والے قومی الیکشن میں جرمن پارلیمنٹ بُنڈسٹاگ میں تیسری بڑی جماعت بن کر داخل ہوئی ہے۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

دنیا کے بڑے اخبارات نے اس واقعہ کو ایک بڑی خبر کے طور پر پہلے صفحہ پر جگہ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں